دو شہریوں کو گاڑی تلے کچلنے والے رئیس زادہ3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

دو شہریوں کو گاڑی تلے کچلنے والے رئیس زادہ3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے ...
دو شہریوں کو گاڑی تلے کچلنے والے رئیس زادہ3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ قمر زمان نے دو راہگیروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے الزام میں گرفتار ملزم ابراہیم کو مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے۔عدالت نے عمر کے تعین کے لئے ملزم کے طبی معائنے کا بھی حکم دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت شروع کی توتفتیش افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم ابراہیم نے تیز رفتاری کے باعث دو راہگیروں عبداللہ اور زمان کو اپنی گاڑی کے نیچے کچل کر مار ڈالا۔انہوں نے بتایا کہ کم عمری کے باعث ملزم کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں ہے جبکہ ملزم تربیت یافتہ ڈرائیور بھی نہیں،ملزم ابراہیم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دونوں موٹر سائیکل سوار غلط سمت سے آئے جس کے باعث حادثہ پیش آیا، عدالت نے ملزم ابراہیم کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔عدالت نے عمر کے تعین کے لئے ملزم کے طبی معائنے کا بھی حکم دے دیاہے۔

مزید : لاہور