قصورویڈیو سکینڈل کیس کے 4مزید ملزموں پر فرد جرم عائد

قصورویڈیو سکینڈل کیس کے 4مزید ملزموں پر فرد جرم عائد
قصورویڈیو سکینڈل کیس کے 4مزید ملزموں پر فرد جرم عائد

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور ویڈیوسکینڈل میں گرفتار4 ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمود الیاس نے کیس کی سماعت کی،ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں فرد جرم کی مصدقہ کاپیاں فراہم کیں۔تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت کے روبرو ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان علیم آصف ،،مقصود سندھی،حسیم عامر اور فیضان مجیدکے خلاف واقعہ کے ٹھوس شواہد ،واقعاتی شہادتیں موجود نہیں ہیں۔ پولیس نے میڈیا کے دباﺅ پر تینوں ملزمان کو جان بوجھ کر اس مقدمے میں پھنسایا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس تفتیش میں بھی ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا،،عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیاہے۔

مزید : لاہور