مصطفی کانجو کیس، پیش نہ ہونے والے 4گواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

مصطفی کانجو کیس، پیش نہ ہونے والے 4گواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
مصطفی کانجو کیس، پیش نہ ہونے والے 4گواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

  

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ اکرم آزاد نے بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کے مقدمے میںعدالت پیش نہ ہونے پر مقدمے کے 4 گواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے مصطفٰی کانجو کے خلاف کیس کی سماعت کی، ملزم مصطفٰی کانجو کے خلاف تھانہ شمالی چھاو نی میں بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج ہے،عدالت کی جانب سے بار بار عدالتی نوٹسز کی عدم تعمیل پر عدالت نے ملزم مصطفی کانجو کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔عدالت کے روبرو سرکاری گواہ اپنے بیان قلمبند کرا چکے ہیں جبکہ دیگر چار گواہان عدالتی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔عدالت نے عدم حاضری پر مقدمے کے چار گواہان غلام مصطفی،عمران ،امتیاز اور ادریس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے،عدالت نے چاروں گواہان کو30اپریل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : لاہور