اس ویٹرس کو دو افراد نے 10لاکھ روپیہ ٹِپ دے دی ،وجہ ایسی کہ آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

اس ویٹرس کو دو افراد نے 10لاکھ روپیہ ٹِپ دے دی ،وجہ ایسی کہ آپ کا منہ بھی کھلا ...
اس ویٹرس کو دو افراد نے 10لاکھ روپیہ ٹِپ دے دی ،وجہ ایسی کہ آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  

نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ کہیں کھانا کھائیں تو چند روپے ٹِپ دے دیتے ہوں گے لیکن اس لڑکی کی تو قسمت ہی کھل گئی جب دو افراد نے کھانا کھانے کے بعد اسے اتنے پیسے دے دئیے کہ اس کی زندگی کاسب سے بڑا مسئلہ ہی حل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں ایک تھائی ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ویٹرس کائلاچندارا کو دو آسٹریلوی افراد نے بھاری ٹِپ دی۔ یہ دوآسٹریلوی شہری سیر و تفریح کے غرض سے ہوائی آئے اور نوئی تھائی کیوسین میں اس ٹیبل پر بیٹھے جس پر کائلا اپنی سروس دے رہی تھی۔ وہ ان کے ساتھ انتہائی اخلاق کے ساتھ پیش آئی اور یہ تینوں اس قدر گھل مل گئے کہ اس نے انہیں بتایا کہ وہ تعلیم کے لئے 10ہزار ڈالرقرض لے چکی ہے اور 80گھنٹے کام کرنے کی وجہ سے یہ قرض چکاتی ہے اور تعلیم جاری نہیں رکھ پاتی۔اس کی کہانی سن کر ان دونوں آسٹریلوی باشندوں نے اسے 200ڈالر کے بل کے ساتھ 400ڈلر کی ٹپ دی۔کائلااس بات پر بہت خوش ہوئی اور اگلے دن ان کے ہوٹل میں پھول اور شکریہ کے لئے چلی گئی۔انہیں کائلا کی یہ بات کافی پسند آئی اور انہوں نے اگلے دن اسے ایک اور خوشخبری سنادی۔ انہوں نے کائلا کو بتایا کہ اب اسے قرض کے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ انہوں نے 10ہزار ڈالر(10لاکھ روپے)کا قرض چکا دیا ہے، اب وہ بغیر کسی مشکل کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکتی ہے۔یہ سن کر کائلا کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا اور اس نے ان کا بہت شکریہ ادا کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -