’یہ لڑکی ایسے نہیں آئی، پانچ ہزار درہم دیئے ہیں۔ ۔۔ ‘ پاکستانی شہری کی شرمناک ویڈیو سے سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

’یہ لڑکی ایسے نہیں آئی، پانچ ہزار درہم دیئے ہیں۔ ۔۔ ‘ پاکستانی شہری کی ...
’یہ لڑکی ایسے نہیں آئی، پانچ ہزار درہم دیئے ہیں۔ ۔۔ ‘ پاکستانی شہری کی شرمناک ویڈیو سے سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی اور یورپ میں کئی پاکستانی اپنی چھٹیوں کے دوران سیروسیاحت یا عیاشی کرنے جاتے ہیں اور ایسے ہی لوگوں میں ایک پاکستانی’بھولا‘بھی شامل ہے جس نے ہر حد پارکرتے ہوئے مراکشی لڑکی کیساتھ شرمناک ویڈیو بھی جاری کردی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی ہنگامہ برپا ہوگیا اور ہرکوئی اسی کی نقل اتارنے لگا جبکہ چند ایک صارفین ان لمحات سے اتنے متاثر ہوئے کہ پانچ ہزار درہم کمانے کی ٹھان لی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں موجود ایک پاکستانی شخص کو غیرملکی لڑکی کیساتھ دیکھاجاسکتاہے جس کو وہ ویڈیو بنانے کا بتاتے ہوئے قریب بلاکراپنی بانہوں میں لے لیتا ہے ، یہی نہیں سب سے دلچسپ موصوف کی گفتگو تھی، اس نے پنجابی بتایاکہ’ لڑکیاں ایسے نہیں ملتیں، پانچ ہزار درہم دیئے ہیں، ماسکو  کی ہے ، یہ مسلمان لڑکی ہے اور اس سے پہلے میں دو کو ۔ ۔۔ ۔، جائیدادیں بیچ چکا ہوں‘۔ لڑکی کو بھی ویڈیو کا حصہ بنایاجس نے بتایاکہ ’ہم بہترین دوست ہیں، پاکستان مجھے پسند ہے‘۔ مرد نے لڑکی کو بتایاکہ وہ دو سے تین ماہ میں وہاں جارہاہے ، آپ بھی وہاں آنا۔

نیوزویب سائٹ’منگوباز‘ کے مطابق یہ شہری چھٹیاں منانے گیا ہوا تھا اور اسے عرف عام میں ’بھولا‘ پکارتے ہیں جس کے بقول وہ شعبے کے لحاظ سے گولڈ سمتھ لیکن جذبے یا جنون سے وہ ایک فنکار ہے جو لوگوں کو تفریح فراہم کرتاہے ۔

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد کئی لوگ پانچ ہزار درہم کی پاکستانی کرنسی میں مالیت کا استفسار کرتے رہے جس پر ایک خدمت گار نے حساب کتاب بھی پیش کردیا تاکہ سوال کرنیوالوں کو آسانی سے جواب مل سکے ۔

کئی نے صرف ’بھولے‘ کے جملے کو ہی شیئرکرکے اپنا حس مزاح دکھایا۔

کسی دل جلے نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اوربنگلہ دیش کی حسینہ واجد کی تصویرشیئرکرکے لکھا کہ پانچ ہزار درہم دیئے بھائی جان ، ایویں نہیں لبھدیاں۔۔۔

کچھ لوگوں نے ان لمحات کو اتنا پسند کیا کہ وہ بھی پانچ ہزار درہم کی خواہشات لے بیٹھے ، کسی نے کہاکہ مجھے چاہیں تو کسی نے بولا کہ وہ کمانا چاہتا ہے ۔

دوسری طرف خود ویڈیو بنانیوالے موصوف کا کہناتھاکہ ’وہ دبئی گیا تھا جہاں سے یہ ویڈیو لیک ہوگئی تھی ، غلط تبصرے نہ کریں، وہ دوستوں کا دوست ہے اور مزید اچھی اچھی ویڈیو ز بھی دے گا‘۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -