سگریٹ کے پیکٹ پر کینسر سے متاثرہ شخص کی تصویر، خاتون نے دیکھی تو پیروں تلے زمین نکل گئی، یہ آدمی دراصل کون تھا؟ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

سگریٹ کے پیکٹ پر کینسر سے متاثرہ شخص کی تصویر، خاتون نے دیکھی تو پیروں تلے ...
سگریٹ کے پیکٹ پر کینسر سے متاثرہ شخص کی تصویر، خاتون نے دیکھی تو پیروں تلے زمین نکل گئی، یہ آدمی دراصل کون تھا؟ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

  

لندن (نیوز ڈیسک)عوام کو سگریٹ نوشی کے خطرات سے آگاہ کرنے کیلئے عام طور پر سگریٹ کی ڈبیوں پر بیماریوں میں مبتلاءافراد کی تصاویر چھاپی جاتی ہیں، لیکن ایک برطانوی خاتون کے لئے سگریٹ کی ڈبی پر بنی ایک تصویرایسے اندوہناک صدمے کا باعث بن گئی کہ بیچاری اسے دیکھنے کے بعد اپنے غم کو بھلا ہی نہیں پا رہی ہیں۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 42 سالہ جوڈی چارلس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سگریٹ کی ڈبی پر اپنے والد ڈان راس کی تصویردیکھی ہے، جس کے ساتھ لکھا تھا ”سگریٹ نوشی فالج اور معذوری کا سبب بنتی ہے۔“ جوڈی نے بتایا کہ ”میری ایک دوست تمباکو نوشی کرتی ہے اور وہ ہمارے گھر آئی ہوئی تھی ۔ اس کے پاس موجود سگریٹ کی ڈبی کو دیکھتے ہی میری 14 سالہ بیٹی نے اسے اٹھا یا اوربھاگتی ہوئی میرے پاس آئی۔ وہ کہہ رہی تھی کہ دیکھیںاس پر دادا کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ میری نظر جونہی اس تصویر پر پڑی میرے منہ سے نکلا ’اوہ مائی گاڈ!‘۔ یہ دیکھ کر مجھ پر وحشت طاری ہوگئی تھی کہ میرے والد کی تصویر لوگوں کو سگریٹ نوشی کے نقصانات سے ڈرانے کیلئے استعمال کی گئی تھی۔ میری 62 سالہ والدہ مرینا مورٹن کو بھی یقین ہے کہ یہ ان کے خاوند کی تصویر ہے۔“

’وہ میرے دفتر میں کام کرتا تھا، ہماری دوستی ہوئی اور پھر جسمانی تعلق قائم ہوگیا لیکن پھر مجھے پتہ لگا وہ کسی اور سے شادی کررہا ہے، اس سے پوچھا تو آگے سے ایسا شرمناک ترین جواب مل گیا کہ واقعی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، وہ کہنے لگا کہ۔۔۔‘

جوڈی کا کہنا ہے کہ ان کے والد 2015ءمیں دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ اگرچہ وہ سگریٹ نوشی کرتے تھے لیکن ان کی موت ہڈیوں کی بیماری کی وجہ سے ہوئی۔ وہ بیسلڈان یونیورسٹی ہسپتال ایسکس میں کئی ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد دنیا سے رخصت ہوئے۔ جوڈی کا کہنا ہے کہ انہیں 110 فیصد یقین ہے کہ ان کے والد نے اپنی تصویر سگریٹ کی ڈبی پر چھاپنے کی کبھی بھی اجازت نہیں دی تھی۔ ان کا خیال ہے کہ جب ان کے والد ہسپتال میں بیہوش پڑے تھے تو کسی نے ان کی تصویر بنائی تھی۔ دوسری جانب ہسپتال اور ای یو کمیشن اس بات کی تردید کررہے ہیں کہ یہ تصویر جوڈی کے والد کی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -