بھارت، سیکیورٹی فورسز نے 32علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا
مہاراشٹر(اے این این)بھارت میں 2روز کے دوران بھارتی فورسز نے32 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے علاقے جمل گٹامیں بھارتی فورسز نے مبینہ مقابلے میں 6علیحدگی پسند وں کو ہلاک کردیا جبکہ 2روز قبل کیے گئے بھارتی پولیس کے مبینہ انکاونٹر کے مقام سے علیحدگی پسندوں کی مزید 10لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اتوار کی شام کو بھارتی پولیس اور علیحدگی پسندوں کے درمیان بھی مبینہ مقابلہ ہوا تھا، جس میں 16 افراد مارے گئے تھے ،تاہم اب تک مارے جانے والے علیحدگی پسندوں کی تعداد مجموعی طور پر 32 ہوچکی ہے۔