چین میں فلو سے بچاؤ کے مفت ٹیکے لگانے کی تجویز
بیجنگ (آئی این پی)عالمی ادارہ صحت کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ امراض کے خلاف بچاؤ کو فروغ دینے اور عوام کو وائرس کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد دینے کے لیے چین نے انسددہ فلو کے ٹیکے مفت لگائے جانے چاہیں۔
بیجنگ میں عالمی ادارہ صحت کے چینی دفتر کے ایک ویکسین ریسرچر ذوو شویانگ نے کہا کہ چین نے صرف 2فیصد افراد کو فلو سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ویکسین مفت دیستاب نہیں ہے ہمیں امید ہے کہ حکومت اپنے قومی بچاؤ کے ٹیکے لگانے کے پروگرام میں فلو سے بچاؤ کی ویکسین شامل کریگی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہ سروس فراہم کی جا سکے۔