امریکا کا شام سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں: روسی وزیر خارجہ
ماسکو(آئی این پی)روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا کا شام سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے واشنگٹن شام سے اپنے فوجی دستوں کے انخلا کا عندیہ تو دے چکا ہے لیکن موجودہ حالات میں ایسا ہونا ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی فرانسیسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد شامی تناز عے کے حل کے حوالے سے کوئی واضح تصویر سامنے آ سکے گی۔ اس موقع پر لاوروف نے ترقی یافتہ ممالک کے گروپ ’جی سیون‘ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے روس پر کی گئی تنقید کو بھی مسترد کر دیا۔