بھارتی بنیے کی مسلمان دشمنی، نماز کے دوران ہندوانہ نعرے،گھر میں نماز کی تنبیہہ
نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی حکومت کی مسلمان دشمنی نے ایک نئی کروٹ لے لی،نماز کے دوران ہندوانہ نعرہ لگائے اور گھروں میں نماز اداکرنے کی تنبیہہ کی، نمازیوں نے کوئی احتجاج نہیں کیا،صبر اور خاموشی اختیار کر کے حالات بگڑنے سے بچالئے،سلام مسلم بھائیوں کو جو چندسماج دشمن اور شرپسند عناصر کے اکسانے پر بھی مشتعل نہیں ہوئے اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی سے ملحق گڑگاؤں کے نیگڑھ گاؤں میں ہندوؤں نے نمازکیلئے موجود مسلمانوں کے سامنے کھڑیہوکرہندوانہ نعرہ لگائے اور گھروں میں جاکر نماز پڑھنے کی بات کہی۔ تاہم نمازیوں نے اس کے خلاف کوئی احتجاج نہیں کیا اور ان کی باتوں اور نعروں کاکوئی جواب نہ دیتے ہوئے صبر اور خاموشی اختیار کی اور حالات بگڑنے سے بچالئے۔
دوسری جانب عام آمدی پارٹی کی خاتون رہنما الکا لامبا کا کہناتھا کہ میں سلام کرتی ہوں اپنے سبھی مسلم بھائیوں کو جو چندسماج دشمن اور شرپسند عناصر کے اکسانے پر بھی مشتعل نہیں ہوئے۔ اپنے صبر و استقامت سے شرپسندوں کے عزائم ناکام بنادیئے۔