کوتھم کے چیف ایگزیکٹیو ،ورلڈ شیف کی ایجوکیشن کمیٹی کے رکن منتخب

کوتھم کے چیف ایگزیکٹیو ،ورلڈ شیف کی ایجوکیشن کمیٹی کے رکن منتخب

  



لاہور ( پ ر)احمد شفیق چیف ایگزیکٹیو کوتھم پاکستان و دبئی اور شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان(CAP)کے سیکرٹری جنرل،ورلڈ شیف(سابقہ ورلڈ ایسوسی ایشن آف شیفس سوسائٹیز) کی ایجوکیشن کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ پاکستان اور کوتھم کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ احمد شفیق پہلے پاکستانی ہیں جو اس کمیٹی میں منتخب ہوئے ہیں۔اس اعزاز کے حوالے سے احمد شفیق نے شیفس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہر گزرتے ہوئے دن کیساتھ ہوسپٹالٹی انڈسٹری میں اضافہ ہورہا ہے اور اس انڈسٹری کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ہمیں تربیت یافتہ شیفس کی ضرورت ہے کیونکہ شیفس ہی اس انڈسٹری کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں شیفس کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ کام صرف اور صرف تعلیم سے ممکن ہوسکتا ہے‘‘

مزید : کامرس


loading...