صفی گروپ کے زیر اہتمام ڈیلرز کانفرنس،’’صفی مرکز ‘‘کا افتتاح کر دیا گیا

صفی گروپ کے زیر اہتمام ڈیلرز کانفرنس،’’صفی مرکز ‘‘کا افتتاح کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان میں بیج ، کھاد اور زرعی ادویات کی نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے والے معروف ادارے ’’صفی گروپ ‘‘ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل لاہور میں ڈیلرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ’’صفی مرکز ‘‘ کا افتتاح سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب ،ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے کیا۔ تقریب میں ادارے کے اعلیٰ حکام ،زرعی ماہرین اور ملک بھر سے ڈیلر حضرات نے بھرپور شرکت کی۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صفی گروپ کے چیف ایگزیکٹو ذیشان حبیب چوہدری نے کہا کہ ہمارا ادارہ پاکستان میں زرعی پیدوار میں اضافے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی اور کسانوں کیلئے رہنمائی مہیا کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔اسی مشن کو آگے لے جانے کے لئے صفی مرکز کا آغاز کیا گیا ہے جہاں صفی گروپ کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ ،کسانوں کو زمین کی تیاری سے لے کر کٹائی تک ہر مرحلے پررہنمائی فراہم کرتے ہیں کہ کیسے جدید بیجوں، کھادوں اور ادویات کے ذریعے زمین کی پیداواری صلاحیت میں بے پناہ اصافہ کیا جا سکتا ہے۔۲صفی گروپ کی جانب سے کسانوں ،کاشتکاروں اور زراعت کے شعبہ سے وابستہ افراد کی رہنمائی کیلئے ’’صفی مرکز‘‘کی برانچیں ملک بھر میں بالخصوص زرعی علاقوں میں کھولی جارہی ہیں۔

مزید :

کامرس -