چین میں لاٹری ٹکٹوں کی فروخت میں 9.4فیصد سالانہ کا اضافہ
بیجنگ (آئی این پی/شِنہوا)چین کی لاٹری کی فروخت رواں سال 9.4فیصد سالانہ کے اضافے سے 104.18بلین یوآن(قربیاً 16.5بلین امریکی ڈالر) ہو گئی ہے یہ بات سرکاری اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے،صرف مارچ کے مہینے میں 40بلین یوآن سے زیادہ مالیت کے لاٹری ٹکٹ فروخت کئے گئے جو کہ وزارت خزانہ کے مطابق 5.9فیصد سالانہ زیادہ ہیں،ویلفیئر لاٹری ٹکٹوں کی فروخت 1.8فیصد کے اضافے سے 52.25بلین یوآن رہی جبکہ سپورٹس لاٹری ٹکٹوں کی فروخت18.3فیصد کے اضافے سے 51.93بلین یوآ ن ہو گئی،وسطی چین کا صوبہ ہننان پہلے تین مہینوں میں 1.82بلین یوآن کے اضافے سے سرفہرست رہا۔