تاجر برادری ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک

تاجر برادری ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک

  



راولپنڈی (کامرس ڈیسک) اسٹیٹ بنک ملک میں زراعت اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے لیے تما م تر کوششیں کر رہاہے ان شعبوں کو اولین ترجیح دے کر ہی ملکی معشیت ترقی پا سکتی ہے ایس ایم ای کاروبار اور زراعت کے شعبے کے فروغ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سٹیٹ بنک کے ڈپٹی گورنر شمس الحسن نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں ایس ایم ای فنانس اور زرعی فنانس کے آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای کے فروغ کے لیے آسان شرائط پر قرضے مختص کیے جا رہے ہیں حکومتی مثبت پالیسیوں کی بدولت جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ ہوا ہے چیلنجز ضرور درپیش ہیں تاجر برادری ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے نجی شعبہ آگے آئے اور ملکی معاشی ترقی میں حکومت کا ہاتھ بٹائے اس سے پہلے آر سی سی آئی کے قائم مقام صدر ناصر مرزا نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ ملکی معشیت میں ایس ایم ای سیکٹر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے دنیا بھر میں ایس ایم ای شعبے کی ترقی کے لیے مراعات دی جاتی ہیں خصوصی سبسڈیز دی جاتی ہیں راولپنڈی چیمبر ملکی معاشی ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سٹیٹ بنک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ زراعت اور ایس ایم ای کی فنانسنگ سے متعلق حکومتی پالیسیوں کی نچلی سطح پر آگہی کی ضرورت ہے چیمبر اس سلسلے میں تجاویز دے گاانہوں نے ڈپٹی گورنر کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ بھی دی ڈائریکٹر سٹیٹ بنک شوکت زمان نے اپنے خطاب میں زراعت اور ایس ایم ای شعبے کی ترقی کے لیے فنانسنگ کے جدید ماڈلز اور پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔

مزید : کامرس


loading...