عا رضی تشخیص شدہ کیس کو مقر رہ وقت میں فا ئنل کیا جا ئے ‘ سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی سید مظہر علی نا صر

عا رضی تشخیص شدہ کیس کو مقر رہ وقت میں فا ئنل کیا جا ئے ‘ سنیئر نائب صدر ایف پی ...

  



کرا چی (اکنامک رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے سنیئر نائب صد ر نے FPCCIکے بجٹ تجا ویز میں جو کہ بحیثیت چیئر مین بجٹ ایڈوائزری کو نسل ان کی زیر نگرانی میں تیار کی گئی ہیں فیڈرل بو رڈ آف ریونیو سے مطا لبہ کیاہے کہ کسٹم میں عا رضی تشخیص شدہ کیسز کو سیکشن 81کے تحت مقررہ وقت میں فائنل کیاجا ئے بصورت دیگر مقر رہ وقت کے ختم ہو نے کے بعد اس عا رضی تشخیص شدہ کیس کو امپو رٹر کی ڈیکلیئر کر دہ قیمت (Value) کی بنیا د حتمی قرار دیا جا ئے نیز اس مد میں جمع کرائی گئی بینک گا رنٹی ، سیکیو رٹیز وغیر ہ کو فوراًواپس کر دیا جا ئے ۔ سید مظہر علی نا صر نے وضاحت کی کہ بعض کیسز مثلاًکیمیکل گڈز کی تشیحص کر تے وقت کسٹم افسران اس قسم کے ما ل کو لیبا رٹری وغیرہ میں بھجواتے ہیں اور اس دوران اس مال کو بینک گا رنٹی وغیرہ کے عوض عارضی تشخیص کردہ قیمت پر کلیئر کر دیتے ہیں مگر عمو ماًہو تا یہ ہے کہ 180دن کی مقررہ مدت ختم ہو نے کے بعد بھی فا ئنل تشخیص نہیں ہو پاتی جسکی وجہ سے امپورٹر کی رقم لمبی مدت کیلئے پھنس جا تی ہے۔

مزید : کامرس