سروج خان کے کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے بیان پر تنقیدشروع

سروج خان کے کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے بیان پر تنقیدشروع
سروج خان کے کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے بیان پر تنقیدشروع

  



ممبئی(نیٹ نیوز)’ایک، دو، تین‘ اور ’تما تما لوگے‘ سمیت متعدد گانوں کی کوریوگرافی کرنے والی ڈانسر سروج خان کو بولی وڈ میں ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کے حوالے سے متنازع بیان کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کو ایک خاص ذہنیت، کیفیت اور دماغی بیماری کا نام دیا جاتا ہے۔اس کا سیدھا اور آسان مطلب ’کام کے بدلے جسمانی تعلقات‘ ہوتے ہیں۔69 سالہ کوریوگرافرنے ’کاسٹنگ کاؤچ‘ پرسوالات کے جوابات دیتے ہوئے صاف الفاظ میں کہا کہ ’ہر لڑکی پر کوئی نہ کوئی ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کرتا ہے، یہاں تک کے حکومت کے لوگ بھی ایسا کرتے ہیں، تو لوگ صرف فلم انڈسٹری کے پیچھے ہی کیوں پڑے ہیں؟

مزید : کلچر


loading...