فیروز خان اورعلیزے خان کی سوشل میڈیا پر نئی تصویر پر شدید تنقید

فیروز خان اورعلیزے خان کی سوشل میڈیا پر نئی تصویر پر شدید تنقید
فیروز خان اورعلیزے خان کی سوشل میڈیا پر نئی تصویر پر شدید تنقید

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکار فیروز خان اورعلیزے خان کی جب سے شادی ہوئی ہے تو دونوں کو ہی انٹرنیٹ پر خوب پذیرائی مل رہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی تنقید کرنے والے بھی موقع کی تلاش میں مصروف رہتے ہیں جن کی آنکھیں اس وقت چمک اٹھیں جب انہوں نیعلیزے خان کی تازہ تصویر دیکھی۔علیزے خان کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری ہونے والی تازہ ترین تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر فیروز خان کیساتھ بیٹھی ہیں لیکن تنقید کی وجہ ان کا لباس بن رہا ہے اور اس سے یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ ’’کی بورڈ وارئیرز‘‘ کے ہاتھوں بچنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔یہ تصویر سامنے آئی تو پھر وہی کچھ ہوا جو اس سے پہلے ہوتا آیا ہے اور جس کے دل میں جو میں آیا، اس نے کہنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کی۔

مزید : کلچر


loading...