میری اصل منزل بڑی سکرین ہی ہے،کلاسیکل ڈانسرنمرین بٹ

میری اصل منزل بڑی سکرین ہی ہے،کلاسیکل ڈانسرنمرین بٹ
میری اصل منزل بڑی سکرین ہی ہے،کلاسیکل ڈانسرنمرین بٹ

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ،ماڈل اور کلاسیکل ڈانسرنمرین بٹ نے کہا ہے کہ بطور فنکار جو اپنے کام سے انصاف نہیں کرتے ان کی منزل کچھ ہی عرصہ بعد ختم ہوجاتی ہے اوروہ فن کی لمبی ریس سے باہرہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک ایک طرف تو کردارکی ڈیمانڈ کوانتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ پورا کام کرنے والا ہی ورسٹائل فنکارمانا جاتا ہے اوردوسری جانب یہی انداز اسے دوسرے فنکاروں سے منفرد بھی بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے سٹارز کے پیچھے بھاگنے سے بہتر سمجھا کہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ذریعہ اپنی خود کی پہچان بنا ؤں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میری اصل منزل بڑی سکرین ہی ہے۔

مزید : کلچر


loading...