گلوکار سیم سہوترا کی میوزک انڈسٹری میں واپسی

گلوکار سیم سہوترا کی میوزک انڈسٹری میں واپسی
گلوکار سیم سہوترا کی میوزک انڈسٹری میں واپسی

  



لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار سیم سہوترا کئی سال بعد میوزک انڈسٹری میں واپس آگئے ہیں جس کے بعد ان دنوں وہ کئی نئے پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں. سیم سہوترا نے پاکستان میوزک انڈسٹری میں گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے نہ صرف دو البم’’ پنجابی منڈے‘‘ اور’’ لک تیرا ہلے‘‘ریلیز کئے بلکہ ان کے بہت سے سنگل بھی مشہور ہوئے جبکہ انہوں نے کئی پاکستانی چینلز کے ساتھ بھی کام کیا تاہم بیرون ملک شفٹ ہونے کے بعد وہ کچھ عرصہ میوزک سے دور ہوگئے لیکن اب شائقین انہیں بہت جلد سر بکھیرتے ہوئے دیکھ سکیں گے.اس بارے میں سیم سہوترا نے بتایا کہ میں ان دنوں نئے گانوں پر کام کررہا ہوں جو جلد ہی شائقین کے سامنے ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ خود کوکسی طرح بھی میوزک انڈسٹری سے دور نہیں رکھ سکتا۔

مزید : کلچر