دپیکا پڈکون کی قیمتی جیکٹ بھی بھارتی پاپارازی سے نہ بچ پائی

دپیکا پڈکون کی قیمتی جیکٹ بھی بھارتی پاپارازی سے نہ بچ پائی

  



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی میڈ یا پر آج کل بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈ کون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کے خوب چرچے ہیں ۔تفصیل کے مطابق دپیکا پڈ کون ممبئی سے نیو یارک جا رہی تھیں کہ ایک بھارتی پاپارازی نے ان کی تصویریں لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے اداکارہ نے نیلے رنگ کی جینز کے ساتھ ہرے رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی جس کی مالیت 23ہزار 240بھارتی روپے تھی۔اس موقع پر انہوں نے بولڈ چشمہ بھی پہن رکھا تھا لیکن ان کی جیکٹ نے سب کو توجہ حاصل کر لی،انٹیک وائٹ رنگ کی اس جیکٹ پر اینی میشن اور پرنٹ انتہائی دلکش تھا۔معروف برانڈ بربری کی پرنٹڈ جیکٹ کی قیمت 91ہزار 498بھارتی روپے تھی۔

مزید : کلچر


loading...