عروہ پردے کے کپڑے سے بنالباس پہننے پرتنقید کی زدمیں

عروہ پردے کے کپڑے سے بنالباس پہننے پرتنقید کی زدمیں
عروہ پردے کے کپڑے سے بنالباس پہننے پرتنقید کی زدمیں

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارائیں عروہ اور ماورہ حسین چاہے کچھ بھی کر لیں، سوشل میڈیا پر جب بھی کوئی تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتی ہیں تو مذاق کرنے والوں کی ’لائن‘ لگ جاتی ہے اور ہر کوئی حسب توفیق اپنا حصہ ڈالنے کیلئے وارد ہو جاتا ہے۔دونوں بہنیں اکثر اوقات غیر اخلاقی لباس اور فوٹوشوٹس میں نت نئے طریقے استعمال کرنے پر مذاق کی زد میں آ جاتی ہیں لیکن اس مرتبہ عروہ حسین کے لباس سے متعلق ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہے اور یہ سب دیکھ کر عروہ حسین شائد دوبارہ یہ لباس کبھی نہ پہنیں گی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’ندا‘ نامی ایک صارف نے عروہ حسین کی فرحان سعید کیساتھ لی گئی تصویر کیساتھ ایک اور تصویر جوڑ کر اسے شیئر کی اور لکھا ’’عورت کو پردہ کرنا چاہئے۔۔۔ ایسا حقیقت میں ہو گیا‘‘ اب عروہ حسین کی تصویر کیساتھ جو تصویر لگائی گئی وہ کسی گھر میں دیوار کیساتھ لٹک رہے ایک پردے کی تھی جو بالکل اسی کپڑے سے بنایا گیا تھا جس کپڑے سے سلا لباس عروہ حسین نے پہن رکھا تھا یعنی ٹوئٹر صارف کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ جس کپڑے کے پردے بنائے جاتے ہیں، عروہ حسین نے اس کا لباس سلوا لیا ہے۔یہ انکشاف سامنے آیا تو حسب معمول مذاق کرنے والوں کی لائن لگ گئی اور ہر کوئی اپنے اپنے طریقے سے دلچسپ تبصرے کرنے میں مصروف ہو گیا۔

مزید : کلچر


loading...