مجھے بھی ’’ہراساں‘‘کیا گیا ،گلوکارہ مومنہ مستحسن

مجھے بھی ’’ہراساں‘‘کیا گیا ،گلوکارہ مومنہ مستحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلو کارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تو اس پر شوبز کی دوسری شخصیات بھی میدان میں آئیں اور انہوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تاہم اب کوک سٹوڈیو سے شہرت پانے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی میدان میں آ گئی ہیں اور انہوں نے اپنا پیغام جاری کر تے ہوئے کہاہے کہ مجھے بھی ’’ہراساں‘‘کیا گیا اور یہ مسئلہ علی ظفر کے مسئلے سے بھی بڑا ہے ، مومنہ کا کہناتھا کہ میں علی ظفر اور دیگر مردوں سے یہی سوال پوچھنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ نے کبھی نا چاہتے ہوئے بھی ایسی حرکت کی ہے تو آپ غیر مشروط معافی مانگیں اور اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے بہتر انسان بنیں۔

مزید :

کلچر -