والدہ خیریت سے ہیں،ندیم عباس لونے

والدہ خیریت سے ہیں،ندیم عباس لونے

  



لاہور (فلم رپورٹر) نامور گلوکار ندیم عباس لونے والا نے کہا ہے کہ پچھلے دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جعلی آئی ڈی سے میری والدہ کی بیماری بارے من گھڑت اور بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،میری والدہ بالکل صحت مند اور خیریت سے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو ماں جیسی عظیم ہستی کے بارے میں بے بنیاد خبریں چلا رہے ہیں ایسے افراد کو وارننگ دیتا ہوں کہ باز آجائیں نہیں تو ان کے خلاف سائبر ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی کے لئے درخواست دوں گا ۔

مزید : کلچر


loading...