سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم’’سنجو‘‘ کا ٹیزرآتے ہی چھاگیا

سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم’’سنجو‘‘ کا ٹیزرآتے ہی چھاگیا
سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم’’سنجو‘‘ کا ٹیزرآتے ہی چھاگیا

  



ممبئی (نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ‘‘سنجو’’ کے پہلے ٹیزر نے ریلیز کے ساتھ ہی تہلکہ مچادیا ہے۔اداکار سنجے دت کی زندگی ابتدا ہی سے کئی اتار چڑھا ؤ اور نشیب و فراز کا شکار رہی ہے۔ سنجے دت نے اپنے عروج کے دور میں جیل کی ہوا بھی کھائی ہے اورنشے کی لت میں بھی مبتلا رہے ہیں، کیریئر کی ابتدا میں ان کے بالی ووڈ کی نامور اداکاراؤں جن میں مادھوری ڈکشٹ شامل ہیں سے معاشقے بھی رہے ۔ سنجے دت کی زندگی کسی فلم سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے ان کی دلچسپ زندگی پر فلم بنانے کی ٹھانی جس میں سنجے دت کے مرکزی کردار کیلئے رنبیرکپور کا کاسٹ کیا۔

مزید : کلچر


loading...