مارننگ شو چاند برال کا جوگی کا کردار توجہ حاصل کرنے میں کامیاب
لاہور(فلم رپورٹر) کامیڈین چاند برال نے مارننگ شو میں جوگی کے کردار سے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی۔ چاند برال ان دنوں اے ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنے جلوے بکھیر رہے ہیں ۔اس شو میں بھی وہ جوگی بابا کے کردار میں پرفارم کررہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ نجی ٹی وی میں میرے اس کردار کو بہت شہرت ملی جبکہ اب میں یہی کردار اے ٹی وی کے مارننگ شو میں کررہا ہوں یہاں پر بھی مجھے اتنا ہی پیار ملا ہے جتنا دوسرے چینل کے پروگرام میں تھا۔ فلمسٹار ریماخان نے میرے جوگی بابا کے کردار کی جب تعریف کی تو بہت اچھا لگا یہ شو واقعی میں شاندار ہے اور بہت زیادہ پسند کیا گیا۔
ایک سوال پر اُن کاکہناتھاکہ پاکستان میں خوشی کا ہر کوئی متلاشی ہے کیونکہ ہمارے ہاں پریشانی زیادہ اور سکون کم ملتا ہے اس میں اگر ٹی وی پر کوئی اچھا مزاح سے بھرپور پروگرام چل رہا ہوں تو سب کی نظریں اُ س پر جم جاتی ہیں اور میرے جوگی بابا کے کردار کو بھی اس لئے بہت پذیرائی ملتی ہے کہ یہ پریشان چہروں کو خوشی سے کھلا دیتا ہے ،میں اس کردار میں مزید بہتری لانے کی کوششیں کررہا ہوں۔