کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں‘ آئندہ حکومت بھی ن لیگ کی ہوگی،ثاقب خورشید
کرم پور ( نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما وایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہاکہ مسلم لیگ ن 2018میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے جیتے گی۔ پچھلے 50سال میں اتنے کام نہیں ہوئے جتنے کام مسلم لیگ ن نے اس دور حکومت میں کرائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
کرم پور میں صحافیوں سے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے بے روزگاری، لوڈ شیدنگ ختم کرائی ہے ۔ ملکی ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جب مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی تھی تو 20, 20گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی ۔لوگوں کے کاروبار ختم ہو چکے تھے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ حلقہ پی پی 234سے الیکشن لڑوں گا‘ کارکن الیکشن کی تیاری کریں اورآئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہو گی ۔
ثاقب خورشید