ن لیگی حکومت نے عوام کو بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا،احمد محمود

ن لیگی حکومت نے عوام کو بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا،احمد محمود

  



رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)سابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاست کا محور ومرکز عوامی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

خدمت ہے، لیگی حکومت نے عوامی محرومیوں کا خاتمہ کرنے کی بجائے بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبادیا ہے۔ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ مخدوم ہاؤس میں ملاقات کیلئے آنے والے عمائدین علاقہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں نئے صوبے کا قیام صرف اور صرف پاکستان پیپلزپارٹی عمل میں لا سکتی ہے ،آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد عوامی محرومیوں کا ازالہ کر کے ملکی ترقی اور معیشت کو مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،لیگی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پرناکام ہو چکی ہے۔ اس موقع پر ممبرصوبائی اسمبلی مخدوم مرتضی محمود سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...