نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کا 6ارب،2کروڑ سے زائد کا بجٹ تخمینہ تیار

نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کا 6ارب،2کروڑ سے زائد کا بجٹ تخمینہ تیار

  



ملتان(وقائع نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی وہسپتال کا آئندہ مالی سال 2018/19ء کے لئے 6 ارب 2 کروڑ 27 لاکھ 53 ہزار روپے کا بجٹ تخمینہ تیار کر کے حکومت پنجاب کو منظوری کے لئے بھجوایا گیا ہے ،جس میں نشتر ہسپتال کے لئے 3 ارب 88 کروڑ 20 لاکھ 5 ہزار روپے رکھے گئے ہیں ، جس(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

میں ادویات و مشینری کی خریداری ، ڈاکٹروں و ملازمین کی تنخواہیں وغیرہ شامل ہیں ،نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لئے 58 کروڑ 78 لاکھ 79 ہزار روپے ،کالج آف نرسنگ کے لئے 9 کروڑ49 لاکھ 30 ہزارروپے ، سکول آف نرسنگ کے لئے 8 کروڑ 19 لاکھ 61 ہزار روپے ، ڈینٹل پیرامیڈیکل سکول کے لئے 60 لاکھ 52 ہزار روپے ، آئی سی یو کی نئی ایس این ای کے لئے 33 لاکھ38 ہزار روپے ، برن یونٹ کے لئے ایک کروڑ 49 لاکھ 43 ہزار روپے ، چاردرجاتی ایس این ای نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لئے 17 کروڑ 39 لاکھ 67 ہزار روپے ، پوسٹ گریجویٹ ٹرینی کی تنخواہوں کے لئے 60 لاکھ 65 ہزار روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،2019/20ء کے لئے 6 ارب 49 کروڑ 25 لاکھ 59 ہزار روپے اور 2020/21 ء کے لئے 6 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ 11 ہزار روپے کا بجٹ تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...