زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونیوالا بی اے انگلش کا پرچہ آؤٹ،جتوئی میں واٹس ایپ پر آگیا

زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونیوالا بی اے انگلش کا پرچہ آؤٹ،جتوئی میں ...

  



ملتان(جنرل رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونیوالا بی اے انگلش کا پرچہ آؤٹ،جتوئی میں وٹس ایپ پر آگیا تفصیل (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونیوالے بی اے انگلش بی کا فرسٹ ٹائم کا پرچہ آؤٹ ہوگیا جتوئی میں یہ پرچہ وٹس ایپ پر آگیا جس کی اطلاع فوری طور پر کنٹرولر کو دی گئی جس پر ٹیم جتوئی پہنچ گئی جس نے جاکر اشیاء قبضے میں لے لیں،اس واقعہ کی انکوائری شروع کردی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ پیپر بنانیوالے ٹیچر نے یہ پرچہ آؤٹ کیا ہے کیونکہ وٹس ایپ پر جو پرچہ تھا وہ کمپیوٹر پر کمپوز تھا جہاں سے اس کی تصویر لی گئی تھی اس بارے میں کنٹرولر امتحانات صہیب راشد نے بتایا کہ ہم انکوائری مکمل کرلی ہے جس میں پیپر سیٹر ملوث نکلا ہے جس کے خلاف کارروائی کیلئے ایچ ای ڈی اور متعلقہ ڈائریکٹر کالجز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی میں اس کو بین کیا جارہا ہے اور پرچوں کی سکیورٹی کیلئے نیا لائحہ عمل بھی بنایا جارہا ہے۔

پرچہ آؤٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...