عوامی راج پارٹی نے 11 مئی کو ملتان میں ہونیوالے جلسہ کی تیاریاں شروع کردیں

عوامی راج پارٹی نے 11 مئی کو ملتان میں ہونیوالے جلسہ کی تیاریاں شروع کردیں

  



مظفر گڑھ (نامہ نگار ) پاکستان عوامی راج پارٹی میں ملتان میں 11مئی کو ہونے والے جلسہ عام اور ورکرز کنونشن کی تیاریاں شروع کر (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

دی ہیں ۔پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی نے جنوبی پنجا ب کے شہروں اور دیہی علاقوں کے دورے شروع کر دیئے ہیں ۔پارٹی عہدیداروں اور فعال ورکروں سے ملاقاتوں کا بھی سلسلہ شروع کیا ہو اہے ۔ملتان ،شجاع آباد ،جلالپور پیروالا،بہاولپور ، مظفرگڑھ ،کوٹ ادو ،جا م پور ،راجن پور، رحیم یار خان ،علی پور وہاڑی، مخدوم پور پہوڑا، خانیوال سمیت جنوبی پنجاب کے علاقوں سے ورکروں کی شرکت متوقع ہے ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان عوامی راج پارٹی رانا امجد علی امجد ایڈ ووکیٹ نے بتایا کہ ملتان کا جلسہ عام سرائیکی خطے پر مشتمل الگ صوبہ کے لیے ریفرنڈم ثابت ہو گا جبکہ جلسہ عام میں ایک لاکھ سے زائد کارکن شریک ہو ں گے ۔جلسہ عام کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔

عوامی راج تیاریاں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...