ڈاکٹر نبیل سلیم ممبر ڈرگ کورٹ ملتان تعینات 13ڈاکٹرز کی بھی مختلف اضلاع میں تعیناتیاں
ملتان(وقائع نگار)محکمہ پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے ٹی ایچ کیو یزمان کے ایم ایس ڈاکٹر نیبل سیلم کو ٹیکنیکل ممبر ڈرگ کورٹ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
ملتان تعینات کردیا ہے جبکہ دیگر13ڈاکٹروں کو بھی مختلف اضلاع میں تعینات کردیا گیا ہے،ایم ایس ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاؤالدین سے اسی ہسپتال میں اے پی ایم او گریڈ19 میں اے پی ایم او ارشد محبوب تبسم کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ منڈی بہاؤالدین،ڈاکٹر چمینہ خان بھٹی کو ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ،گریڈ19کی اے پی ایم او ڈاکٹر عاصمہ انصاری کو ڈسٹرکٹ ہسپتال چکوال،گریڈ18کے ڈاکٹر اسد اسلم کو ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال،گریڈ17ڈاکٹر ماریہ خان کو ٹی ایچ کیو عارف والا،گریڈ19کی ڈاکٹر نازش ندیم کو ٹیکنیکل ممبر ڈرگ کورٹ گجرانوالہ،گریڈ19 کے محمد اسلم کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پری وینٹو حافظ آباد،گریڈ20کے ڈاکٹر عبدالعزیز شیخ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ،گریڈ18کے ڈاکٹر محمد شعبی اقبال کو سی ای او ہیلتھ بہاولنگر،گریڈ19 کے ڈاکٹر سلطان عالمگیر نوابی ٹیکنیکل ممبر ڈرگ کورٹ راولپنڈی اور گریڈ 18کے ڈاکٹر صفدر دستگیر کو ٹیکنیکل ممبر ڈرگ کورٹ بہاولپور تعینات کردیا ہے۔