ملیریا کے خلاف عالمی دن آج 25اپریل کو منا یا جا ئے گا

ملیریا کے خلاف عالمی دن آج 25اپریل کو منا یا جا ئے گا

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) ملیریا کے خلاف عالمی دن آج 25اپریل کو منا یا (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

جا ئے گا،اس مرض کے حوالے سے شعور و آگہی پید ا کر نے کے لئے تقریبات ،سیمینا رز ہو ں گے جن میں مرض کی وجوہا ت ،احتیاطی تدابیر ،بچاؤ،علامات اور علاج معالجہ کے حوالے سے شرکا ء کوآگا ہ کیا جا ئے گا۔دریں اثناء ملیریا مچھر کے ذریعے پھیلنے والا مرض ہے جس کا دو رانیہ ایک سے تین ہفتہ پر مشتمل ہو تا ہے ،بیما ری کی علاما ت میں بخار ،سردی لگنا ،قے آنا او رکپکپی طاری ہو نا وغیر ہ شامل ہیں ،ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اوسطاًایک ہزار میں سے 102افراد ملیریا کا شکا ر ہو تے ہیں ،دنیا میں تقریباً 52کروڑ افراد سالانہ اس مر ض سے متاثر ہو تے ہیں ،عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہر تیس سیکنڈ بعد ہو نے والی ایک موت کی وجہ ملیر یا کا مرض ہو تا ہے دنیا میں ہر سال 12لاکھ افراد اس مرض کی وجہ سے موت کا شکا ر ہو تے ہیں ۔

عالمی دن

مزید : ملتان صفحہ آخر