تحریک انصاف کی 22سالہ کرپشن فری پاکستان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رہیگی،اعجاز جنجوعہ
ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی 22سالہ کرپشن فری پاکستان کی عظیم الشان جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی عمران خان نے بے باگ و ولولہ انگیز قیادت سے پوری قوم کو کرپشن،لاقانونیت اور ناانصافی کیخلاف متحد و منظم(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
کردیا ہے پاکستان کی سیاست ایک ایسے موڑ پر پہنچ چکی ہے جس میں کرپٹ عناصر کی اب کوئی گنجائش نہیں رہی تاہم یہ کرپٹ مافیا اپنی بقاء کی ناکام کوشش میں مصڑوف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ ملتان میں تحریک انصاف کے 22ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسف ڈمرا،سعدیہ بھٹہ،نادر نواز خان،بابر کھوکھر،عصمت مبین،یاسر بلوچ،نجمہ ندیم،صابر چوہدری،ابراہیم مل اور شمائلہ شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے جس انداز سے نواز لیگ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے اس کی نظر ملنا محال ہے پیپلزپارٹی قصۂ پارینہ بن چکی ہے اب زرداری لیگ بھٹو کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہی ہے لیکن آج سیاست کے افق پر صرف تحریک انصاف ہی عوام کی امیدوں کا مرکز بنچ کی ہے2018ء کے انتخابات میں کامیابی حاصل رکے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریگی۔