حکمران ملک کو سیکولر ریاست بنانا چاہتے ہیں،میاں مقصود

حکمران ملک کو سیکولر ریاست بنانا چاہتے ہیں،میاں مقصود

  



ملتان (سٹی رپورٹر)صدر متحدہ مجلس عمل پنجاب اورامیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ آنے والے انتخابات میں پاکستان کے عوام متحدہ مجلس عمل کو کامیاب کرائیں گے۔موجودہ حکمران پاکستان کو سیکولرریاست بناناچاہتے ہیں۔ امریکہ کی مرضی پر عمل کرتے ہوئے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

توہین رسالتؐ کے ملزمان کوتحفظ دیتے ہیں اور ممتازقادری جیسے عاشق رسولؐ کو پھانسی دیتے ہیں،ان حکمرانوں کایوم حساب شروع ہوچکا ہے۔ انشاء اللہ ایک بابرکت اسلامی انقلاب اس ملک کامقدربنے گا۔انہوں نے کہاکہ ہماری بدقسمتی ہے کہ جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں یہ بظاہرجمہوریت اور اسلام کانام لیتی ہیں لیکن کئی کئی بار حکومتوں میں موقع ملنے کے باوجودانہوں نے ہی سب سے زیادہ ملک کے اسلامی تشخص پروارکیاہے،نہ انہوں نے خوداسلامی نظام حیات کو اختیارکیاہے اور نہ ہی آئین اور قانون کے مطابق اسلام کو اس ملک کاقانون بنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پربنا اور لاکھوں مسلمانوں نے اس کو حاصل کرنے کے لیے قربانیاں دیں۔لوگوں نے اس خطہ کو اسلام کاقلعہ بنانے کیلئے جائیدادیں چھوڑدیں،رشتہ داریاں چھوڑدیں،تن کے کپڑے لے کراس ملک میں آگئے مگربدقسمتی سے مٹھی بھر اشرافیہ نے مل کران کے جذبوں کو مجروح کیاہے،ان کی قربانیوں کامذاق اڑایاہے جس کاآج ہم خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...