سرکاری فیسوں میں بے قاعدگیوں کے بعد پٹواری شریف کے ایک اور سکینڈل کا انکشاف

سرکاری فیسوں میں بے قاعدگیوں کے بعد پٹواری شریف کے ایک اور سکینڈل کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)محکمہ مال ملتان کے پٹواری مہر شریف کا سرکاری فیسوں میں تاریخی بے قاعدگیوں کے بعد ایک اور سکینڈل کا انکشاف سامنے آیا ہے اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر موضع نیل کوٹ کے رہائشی حلیم خان کے اراضی ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرکے جعلی مالک تیار کردیا بوگس (بقیہ نمبر24صفحہ7پر )
رپورٹس کی بنیاد پر کروڑوں روپے مالیت کی اراضی میں سے حصہ کا مطالبہ بھی کرڈالا انکوائری میں فراڈ بے نقاب ہونے پر اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان نے پٹواری مہر شریف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اسسٹنٹ کمشنر ملتان ستی نے ٹرانسفر کرنے کے باوجود ملزم کو نیل کوٹ کا چارج چھوڑنے سے روک دیا،ہزاروں اراضی مالکان کی زندگی بھر کی جمع پونجی اسسٹنت کمشنر ملتان سٹی کے غلط فیصلے کی بھینٹ چڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا بتایا گیا ہے پیر خورشید کالونی ملتان کے رہائشی محمد حلیم خان نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان امجد شعیب ترین کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ موضع نیل کوٹ ملتان سٹی کی کھیوٹ نمبر1338/1323 کھتونی نمبر1969تا1976 نزد نشاط سکول میں17کنال 23گز اراضی کا مالک ہے یہ اراضی اسے خاندانی وراثت سے ٹرانسفر ہوئی مکین لیکن اب لطف الرحمن نامی شہری اراضی کی ملکیت کا دعویٰ دار،درخواست گزار کے مطابق پٹواری موضع قبل کوٹ نے اپنی تعیناتی کے بعد مذکورہ اراضی میں سے 2کنال اراضی کا مطالبہ کیا جوکہ درخواست گزار نے مسترد کریدا جس کے بعد پٹواری مہر شریف نے ایک فرنٹ مین لطف الرحمن بودلہ نامی شہری کے نام بوگس دستاویزات عبارتیں اس کے نام محکمہ کارروائی شروع کرادی اور اندر خانہ بلیک میل کرنے لگا،اسی دوران سائل نے لطف الرحمن بودلہ کے نام سے تیار ہونے والی بوگس دستاویزات عدالت میں چلینج کردیں لوکل کمیشن کی رپورٹ میں سائل کا قبضہ تسلیم کیا گیا لیکن پٹواری مہر شریف قبضہ گروپ کے ذریعہ ہراساں کررہا ہے،جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبشلمنٹ ملتان ریجن انجینئر امجد شعیب ترین نے انکوائر کا حکم دیا جس میں ملزم پر جعل سازی کے الزامات ثابت ہوگئے مہر شریف محکمہ مال کے سرکاری کاغذات میں ٹمپرنگ کرنے میں ناکام رہا جس پر اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کریلا بتایا گیا ہے مہر شریف کے فراڈ کا انکشاف ہونے کے بعد اے سی سٹی نے ملزم کو ٹرانسفر نہ کیا لیکن مجبوراً انہیں مہر شریف کے ٹرانسفر آرڈر جاری کرنے پڑے جن پر ایک عمل درآمد کی نوبت نہیں آئی،بتایا گیا ہے اے سی سٹی نے انہیں چارج چھوڑنے سے انکار کردیا ہے اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی کے احکامات کیوجہ سے اب موضع نیل کوٹ کے شہریوں کی جمع پونجی داؤ پر لگ چکی ہے دوسری جانب سے اینٹی کرپشن کروڑوں روپے کی اراضی ہتھیانے کیلئے جعلی دستاویزات تیار کرنے والے پٹواری کی گرفتاری کا فیصلہ کیا مرہ شریف بھی اینٹی کرپشن کو زچ کرنے میں پوری طرح مصروف ہے ایک سیاسی شخصیت کو استعمال کرکے مقدمہ ختم کرانے کی کوشش میں مصروف ہے اس حوالے سے امجد شعیب ترین کا کنا ہے قائم مقدمہ میرٹ پر دیکھا گیا ہے غریب شہریوں کی جمع پونجی ہتھیانے والے پٹواریوں کے یا اعلیٰ افسران کیخلاف ایک ہی پیمانے پر کارروائی کی جائے گی۔