عطاء المومن بخاری کی یاد میں تعزیتی اجلاس،خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

عطاء المومن بخاری کی یاد میں تعزیتی اجلاس،خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماء مولاناسید عطاء المؤمن بخاری ؒ کے انتقال پُر ملال پر مجلس احراراسلام اور تحریکِ تحفظ ختم نبوت کا ایک اعلیٰ سطحی تعزیتی اجلاس ‘مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی امیرسید عطاء المہیمن بخاری کی زیر صدارت داربنی ہاشم میں منعقد ہوا۔ جس میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

عبداللطیف خالد چیمہ ، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد عمرفاروق ،صوفی نذیر احمد، سید عطاء المنان بخاری ، ڈاکٹرمحمدآصف اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سیدعطاء المؤمن بخاری ؒ کی اسلام،وطن عزیز ،اتحاد امت اورمجلس احراراسلام کے لیے دیرینہ خدمات جلیلہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ 27؍اپریل جمعۃ المبارک کو مراکزِ احرارو ختم نبوت میں اجتماعاتِ جمعۃالمبارک کے موقع پر سید عطاء المؤمن بخاری ؒ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گااور اجتماعی ایصالِ ثواب اور تعزیتی مجالس ہوں گی جن میں سید عطاء المؤمن بخاری ؒ کی زندگی کے مختلف حوالوں سے روشنی ڈالی جائے گی ، قائداحرار سید عطاء المہیمن بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ اور سید محمد کفیل بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا کہ سید عطاء المؤمن بخاری ؒ کے بے خوف کردار کے تسلسل کو آگے بڑھایاجائے گا اور مجلس احراراسلام ‘اتحادِ امت کی کوششوں کو پوری طرح جاری رکھے گی ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ 26؍ اپریل 1984ء کو صدر محمدضیاء الحق مرحوم نے قادیانیوں کو اسلامی شعائر استعمال کرنے سے قانونی طور پر روکنے کے لیے امتناعِ قادیانیت ایکٹ جاری کیا تھا اس تاریخی فیصلہ کی یاد میں 26؍ اپریل2018ء جمعرات کو ملک بھر میں ’’یومِ امتناعِ قادیانیت ایکٹ‘‘ منایا جائے گا جبکہ27 اپریل2018ء جمعۃ المبارک کو بعدنمازِ مغرب مرکزی دفتر احرار،احرار ایونیو لاہور میں مولاناسید عطاء المؤمن بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوگاجس میں تمام مکاتیب فکر کے سرکردہ رہنما شرکت و خطاب کریں گے علاوہ ازیں بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی، مولانا فضل الرحمن درخواستی، پیر حافظ ناصر الدین خان خاکوانی، مفتی عطاء الرحمن قریشی، عبدالغفار اور کی دیگر دینی و سیاسی رہنماؤں اور ممتاز شخصیات کا دارِ بنی ہاشم میں تعزیت کے لیے آنے کا سلسلہ جاری رہا۔ مختلف رہنماؤں نے سید عطاء المہیمن بخاری، سید محمد کفیل بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث، سید عطاء المنان بخاری اور دیگر متوسلین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاءِ مغفرت کی ۔جمعیت علماءِ اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اور کئی دیگر رہنماؤں نے سید محمد کفیل بخاری اور عبداللطیف خالد چیمہ سے فون پر تعزیت کی ۔ دریں اثنا مجلس احرارِ اسلام، تحریک تحفظ ختمِ نبوت، جمعیت علماءِ اسلام، عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت، متحدہ ختمِ نبوّت رابطہ کمیٹی پاکستان سمیت تمام مکاتبِ فکر کے مختلف سرکردہ رہنماؤں اور دور دراز سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ روز رات گئے تک جاری رہا۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب امراء حافظ محمد ادریس ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، میاں محمد اسلم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، اظہرا قبال حسن ، حافظ ساجد انور ، سید وقاص جعفری و دیگر قائدین اور کارکنان نے مولانا عطاء المومن بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان اور تحریک احرار و تحفظ ختم نبوت کے کارکنان سے دلی تعزیت کا اظہار کیاہے اور مرحوم کے لیے جنت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...