آئندہ الیکشن کی حکمت عملی نے مخالفین کی نیندین اڑا دیں،جہانگیر ترین

آئندہ الیکشن کی حکمت عملی نے مخالفین کی نیندین اڑا دیں،جہانگیر ترین

  



قطب پور(نامہ نگار)ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی جماعت نے 20ممبران اسمبلی کو کرپشن کی نشاندہی پر نکالا ہے قائد تحریک عمران خان نے ایک مثال قائم کی ہے۔اس پر بھی مخالفین تنقید کر رہے ہیں ۔معاشرے میں صفر سے اصلاح شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔آئندہ الیکشن میں جو حکمت عملی اختیار کی گئی ہے اس سے مخالفین کی نیندیں اُڑ چکی ہیں ۔دھاندلی کی نساط پر اقتدار حاصل کرنے والوں کو مایوسی کا(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

سامنا کرنا پڑیگا ۔عدالت کا ہر فیصلہ منظور ہے ۔انشاء اللہ اپیل میں سرخرو ہوں گا ۔عوامی طاقت ہی اصل سر چشمہ ہے ۔میاں بردران عدالت پر حملہ کرنے سے باز رہیں ورنہ انجام پوری قوم دیکھے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری جہانگیر خان ترین نے حیات اللہ ترین زرعی فارم پر غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے واضح کیا کہ ضلع لودہراں میں ایک اچھی ٹیم ہمارے ساتھ ہے انشاء اللہ ڈھیروں کا میابیاں سمیٹیں گے ۔جبکہ سیاسی حریفوں کے پاس امیدوار تک نہیں ہیں ۔اس موقع پر سابق ممبران قومی اسمبلی نواب حیات اللہ خان ترین ،الحاج غلام قاسم خان ملیزئی ،سابق صوبائی پارلیمانی سیکریٹری طاہر خان ملیزئی کے علاوہ چیئرمین یونین کونسل صالح جان ملیزئی ،زوار خان ،اسد رحمٰن خان و دیگر موجود تھے ۔

جہانگیر ترین

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...