ہمیشہ عزت کرو اور عزت کراؤ کی سیاست کی، میاں عمران قریشی

ہمیشہ عزت کرو اور عزت کراؤ کی سیاست کی، میاں عمران قریشی

  



بھٹہ پور (نامہ نگار)صوبائی اسمبلی کے رکن میاں محمد عمران قریشی نے کہا ہے کہ انکے خاندان نے ہمیشہ عزت کرو اور عزت کراؤ کی سیاست کی ہے اور کبھی بھی کسی کے ساتھ کوئی زیادتی کی نہ ہی ہونے دی کیونکہ عوامی نمائندہ کا کام حلقہ کے لوگوں کی بھلائی اور خدمت ہوتا ہے۔انہوں نے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

ان خیالات کا اظہارخانگڑھ میں اپنے حامیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سچی خدمت انکی ہمیشہ اولین تر جیح رہی ہے۔ انہوں نے اپنے دور حکومت میں خانگڑھ میں گورنمنٹ گرلز کالج دیا‘ خانگڑھ اور گردنواح میں تر قیاتی کاموں کا جال بچھا دیا‘ جگہ جگہ سڑکوں اور گھر گھر تک ٹف ٹائلیں لگوادیں‘ غریب لوگوں کو نوکریاں دلوائیں اور اربوں روپے کے فنڈ زسے بہت سے تر قیاتی کام کرائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی پی 275 کامیاب ہو کر خانگڑھ میں لڑکوں کیلئے ڈگری کا لج بنوانے کا وعدہ کر تا ہوں۔اس موقع پرتصور عباس جونیجو ،مجیب خان بلوچ،مجاہد خان بلوچ،نذرخان بلوچ،الیاس خان بلوچ،قلندر خان بلوچ اوران کے علاوہ بہت سے دوسرے لوگ بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر