عدالتی حکم عدولی پر10پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری
ملتان (نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
10 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سرکار بنام محمد شعبان تھانہ کپ میں درج مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹروں منیر احمد، محمد جاوید، ہیڈ کانسٹیبل محمد ناصر، کانسٹیبلوں قصور عباس، محمد اسلم جبکہ تھانہ شاہ شمس میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد افضل میں سب انسپکٹروں محمد عارف، محمد مصطفی ٰ، اے ایس آئی محمد سلیم ، ہیڈ کانسٹیبل نیک محمد ، کانسٹیبل محمد اعجاز کو گرفتار کرکے 9 مئی عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
وارنٹ جاری