پیر محمد عتیق الرحمن ؒ کا انتقال عالم اسلام کیلئے بڑا سانحہ ہے، سید شاہد حسین

پیر محمد عتیق الرحمن ؒ کا انتقال عالم اسلام کیلئے بڑا سانحہ ہے، سید شاہد حسین

  



لاہور( پ ر )بزم قادریہ جیلانیہ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے سابق وزیر اوقاف صاحبزادہ پیر محمد عتیق الرحمن ؒ فیض پوری کی دینی ،ملی ، سیاسی خدمات پر خراج عقیدیت پیش کرنے کیلئے جامع مسجد بلال مغلپورہ لاہور میں ہونے والے تعزیتی سیمینار سے صاحبزادہ پیر سید شاہد حسین گردیزی ، مفتی محمد ثناء اللہ سیالوی، علامہ محمد سیف الرحمن رضوی ، پیر قاضی ولی الرحمن، مفتی محمد سلطان ، علامہ محمد فیاض اسماعیل ، مولانا محمد سلیم نقشبندی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوتے کہا کہ پیر محمد عتیق الرحمن ؒ کا انتقال پورے عالم اسلام کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے۔

آپ عظیم مفکر ، مدبر اور بلند پایا سیاسی و روحانی رہنما تھے آپ ؒ نے تحفظ ناموس رسالت ﷺاور تحفظ ختم نبوتﷺ کے حوالے سے عمر بھر بھرپور کردار ادا کیا جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ پیر محمد عتیق الرحمن مسلسل تین بار علماء ومشائخ کی نشست پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 15سال رکن اور زکوۃ واوقاف کے وزیر رہے اور آزاد کشمیر اسمبلی میں قادیانیوں کے خلاف جدوجہد کر کے انہیں غیر مسلم اقلیت قراردلوایا آپ ؒ کشمیر کے ایک بہت بڑے روحانی خانوادہ کے فرد اور ایک سچے عاشق رسول کے تحریک آزادی کشمیرمیں آپ نے تاریخی کردار ادا کیا آپ کی دینی ،ملی وسیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...