عدالت عالیہ نے مستقل ہونیوالے کنٹریکٹ لیکچرارز کو پے پروٹیکشن دیدی،کنٹریکٹ الاؤنسز کی ہونیوالی کٹوتیاں واپس کرنیکا حکم

عدالت عالیہ نے مستقل ہونیوالے کنٹریکٹ لیکچرارز کو پے پروٹیکشن دیدی،کنٹریکٹ ...

  



ملتان (جنرل رپورٹر)عدالت عالیہ نے مسقل ہونے والے کنٹریکٹ لیکچرارزکو پے پروٹیکشن دے دی، عدالت نے مستقل کئے(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

گئے لیکچررز کی تنخواہوں سے کنٹریکٹ الاؤنسسز کی ہونے والی کٹوتیاں واپس کرنے کاحکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار ظفر مقبول خان کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سال 2005-06,07اور 2009ء میں تعینات ہونے والے کنٹریکٹ لیکچررز کو مستقل کرتے ہی حکومت پنجاب نے غیر قانونی طور پر ان کی تنخواہوں سے کنٹریکٹ الاؤنس کی کٹوتی شروع کر دی۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قوانین کے تحت حکومت سرکاری ملازمین کو دی جانے والی مراعات واپس نہیں لے سکتی۔انہوں نے آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ نے کنٹریکٹ سے مستقل ہونے والے ملازمین کی تنخواہوں سے ہونے والی کٹوتیاں غیر قانونی قرار دے رکھیں ہیں لہٰذا عدالت حکومت کے غیر قانونی اقدام کو کالعدم قرار دے، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پرکنٹریکٹ لیکچرارز کی تنخواہوں کو پے پروٹیکشن دیتے ہوئے کی جانے والی کٹوتیاں واپس کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے وزارت خزانہ پنجاب اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو آئندہ سے کٹوتیاں نہ کرنے اور تنخواہوں میں معمول کے ہونے والے اضافہ کو کو تنخواہ کا حصہ بنانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

پے پروٹیکشن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...