تحفظ ختم نبوتؐ قانون پرکوئی سازش قبول نہیں کریں گے،سلامت چشتی
کاہنہ( نامہ نگار )تحریک لبیک یارسول اللہ ؐکے سینئررہنمااورپی پی 170لاہورسے ایم پی اے کے اُمیدوارحافظ سلامت علی چشتی نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے اور تحفظ ختم نبوتؐ و ناموس رسالتؐ زندگی کامقصد ان پرکوئی سازش قبول نہیں کریں گے، درگاہیں مسلمانوں کی سب سے بڑی درس گاہیں ہیں۔دین کے معاملے پرسازشیں ناقابل برداشت ہیں،ختم نبوتؐ کیخلاف سازشیں کرنیوالے گلی گلی رسوا ہورہے ہیں۔رسول اللہ ؐ کے اسوہ حسنہ اور قران پاک مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔پاکستان میں نبی کریم کے دین اسلام کا نظام نافذ ہو گا تو تب ہی قوم مسائل سے نجات حاصل کرے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ عام انتخابات میں کامیاب ہوکرملک میں اسلامی قوانین کے نفاذ کی بھرپورکوشش کریں گے