عدلیہ پربے بنیاد الزام لگانے والے قومی مجرم ہیں،فرخ مون
لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی نے کرپشن کنگ نااہل شریف کونیم پاگل کردیا ہے ، سپریم کورٹ پر لفظوں کی گولہ باری توہین عدالت اورعوام کوعدلیہ کے خلاف اکسانا ریاست کیخلاف بغاوت ہے۔ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ چیف جسٹس ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔
،عدلیہ پرجھوٹے اوربے بنیاد الزام لگانے والے قومی مجرم ہیں ،قوم ملک لوٹنے والوں کوکبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نااہل شریف کرپشن کا پیسہ بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
اوروہ آئندہ الیکشن میں ناکامی سے بچنے کے لئے انتشار پھیلا کر ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں لیکن ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگاکیونکہ پوری قوم عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے ،ملک میں عدلیہ آزاد ہے جوآزادانہ اورایمانداری کیساتھ فیصلے کررہی ہے۔