اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ کے ٹیچر کی طالب علم سے بداخلاقی،سرنڈر کرنے کے بعد پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع
ملتان (جنرل رپورٹر)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ کے ٹیچر کی طالبعلم سے زیادتی ، سرنڈر کرنے کے بعد پیڈا(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )
ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی تفصیل کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ سکول دولت گیٹ کے ایک طالب علم کے والدین نے ہیڈماسٹر مضان انجم کو درخواست دی کہ ایک ٹیچر عبدالرؤف نے ان کے بیٹے کو ٹیوب ویل پر نہانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جس پر سکول انتظامیہ نے ابتدائی انکوائری کی تو عبدالروف نے اپنے جرم کااعتراف کرلیا، جس پر اس کو فوری طور پر سرنڈر کرکے ڈی ای او آفس بھجوادیا گیا جہاں ڈی ای او ایلمنٹری راو جاوید رفیق نے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، سینئرہیڈ ماسٹررمضان انجم کا کہنا ہے کہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ٹیچر کی سکول میں جگہ نہیں ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی دوسری طرف ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے جلد رپورٹ سیکرٹری سکولز کو بھی بھجوادی جائے گی۔
ٹیچر پیڈا ایکٹ