فلسطین ہی نہیں مسئلہ کشمیر بھی حل کیا جائے، مہرین انور

فلسطین ہی نہیں مسئلہ کشمیر بھی حل کیا جائے، مہرین انور

  



لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ صرف مسئلہ فلسطین ہی نہیں مسئلہ کشمیر بھی حل کیا جائے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دنیا کے کئی اہم ممالک کا مسئلہ فلسطین حل کرنے کی ضرورت پر زور دینا خوش آئند ہے لیکن اس کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو بھی حل کیا جائے ، اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی دورہ ایران کے دوران گفتگو قابل توجہ ہے ، انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے انہیں ان کے حق سے محروم کیا جارہا ہے لیکن موثر ادارے خاموش ہیں، مقبوضہ کشمیر میں اب تک مسلمان ان گنت قربانیاں دی چکے ہیں مگر کسی نے اس مسئلہ کو حل کرانے کی کوشش نہیں کی ،اس حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کیا جائے تو یہ مسئلہ فوری حل ہوجائے گا۔ ، پاکستان نے ہمیشہ اس مسلۂ فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم دنیا کے سامنے ہیں۔

،دنیا کے موثر ممالک کو اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے،

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...