مسلم لیگ ن جمہوریت کی بقاکی جنگ لڑرہی ہے،اصغرمجید

مسلم لیگ ن جمہوریت کی بقاکی جنگ لڑرہی ہے،اصغرمجید

  



کاہنہ(نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی 170،اصغرمجید(گجومتہ)نے گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کیخلاف ہونے والی ہرسازش کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔اداروں کی عزت کرتے ہیں سازشیوں کااحترام نہیں کرسکتے ۔پاکستان مسلم لیگ ن جمہوریت کی بقاکی جنگ لڑرہی ہے جس میں عوام ہماری قیادت کے ساتھ ہیں۔کرپشن کے بادشاہ مداری کو صادق وامین ہونے کاسرٹیفیکٹ مل جاناشرمناک اورقابل فکرہے۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف عدلیہ کااحترام نہ کرتے توروزانہ عدالتوں میں پیش کیوں ہوتے ۔ملک وقوم کے روشن مستقبل کیلئے تمام ترمشکلات اورمخالفت کے باوجودجمہوریت کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ہرطرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

غیرملکی سازشی عناصر سیاست میں پناہ لے چکے ہیں۔ کھلاڑی اورمداری سن لیں پاکستان ہمیں اپنی جان سے بھی پیاراہے کسی دشمن کے حوالے نہیں کرسکتے۔اصغر مجید نے مزیدکہاکہ نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والی ترقی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔دنیاجانتی ہے کہ میاں شہباز شریف سیاسی میدان کے فاتح اور ہیرو ہیں۔میاں شہبازشریف کی حکومت نے پنجاب کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے ہر طرف سڑکوں کے جال بچھائے ہر ضلع میں ہسپتال، سکول اور توانائی ودیگر منصوبے مکمل کروائے۔جن کے فوائدعوام تک منتقل ہو رہے ہیں۔ ایسے لیڈروں پر کرپشن کے الزامات لگانا ملک میں ترقی کا راستہ روکنے کے برابر ہے سابقہ حکمرانوں کے دور اقتدار میں ملک کی معیشت کا بیڑا غرق ہو چکا تھا تومسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کی معیشت کو سہارا دیا

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...