کیمبر ج آئی ایف کی طرفسے منہاج یونیورسٹی کیلئے بہترین تعلیمی ایوارڈ

کیمبر ج آئی ایف کی طرفسے منہاج یونیورسٹی کیلئے بہترین تعلیمی ایوارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ہائیر ایجوکیشن کے فروغ میں پاکستان میں بہترین تعلیمی خدمات انجام دینے پر منہاج یونیورسٹی کو کوالمپور،ملائیشیا میں بین الاقوامی آرگنائزیشن کیمبرج آئی ایف اے کی طرف سے ’’3 جی سوشل رسپانسبلٹی ان ہائیر ایجوکیشن ایوارڈ 2018 ‘‘سے نوازا گیا۔ ایوارڈ منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کوالمپور میں خصوصی تقریب میں وصول کیا۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کو کم آمدنی والے شہریوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں خدمات پر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر و ایم یو ایل کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کی تعلیمی خدمات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف نہ صرف ہمارے لیے باعث مسرت و اطمینان ہے بلکہ یہ پاکستان کا اعزاز ہے جس پر ہم اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’3 جی سوشل رسپانسبلٹی ان ہائیر ایجوکیشن ایوارڈ 2018‘‘ایک انٹرنیشنل ایوارڈ ہے، ہر سال مختلف بین الاقوامی ادارہ جات جن میں یونیورسٹیز بھی شامل ہیں کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے، گزشتہ سال یہ ایوارڈ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کو ملا تھا، پہلی بار یہ انٹرنیشنل ایوارڈ پرائیویٹ سیکٹر میں منہاج یونیورسٹی لاہور کو ملا ہے۔کیمبرج آئی ایف اے ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو بہترین کارکردگی پر یہ ایوارڈ دیتا ہے ۔انہوں نے بتایا کوالمپور میں منعقدہ تقریب میں منہاج یونیورسٹی کے ساتھ کوریا کی ایک یونیورسٹی اور کچھ اور آرگنائزیشنز کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ کیمبرج آئی ایف اے اس بات کو مانیٹر کرتا ہے کہ کس ملک کی کونسی یونیورسٹی مفاد عامہ میں اور غریب پرور پالیسز کے حوالے سے کس حد تک معیاری تعلیم فراہم کرتی ہے۔
منہاج یونیورسٹی