معاشرے کی تعمیر اور ترقی میں اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے،محمد یوسف مغل

معاشرے کی تعمیر اور ترقی میں اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے،محمد یوسف مغل

  



لاہور(پ ر)جناح اسلامیہ گروپ آف کالجزمیں گذشتہ روز اساتذہ کرام کی خدمات کے اعتراف میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی پروفیسر محمد یوسف مغل چیئرمین جناح اسلامیہ گروپ آف کالجز اور مسعو جاوید بٹ تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں اساتذہ کرام کی شبانہ روز محنت کو بہت سراہا بالخصوص جن اساتذہ کرام کا رزلٹ 100%رہا انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ قوموں کے عروج و زوال میں اساتذہ کرام کابہت بڑا کردار رہا ہے اگر اساتذہ کرام تدریس کوشعبہ پیغمبری سمجھیں اور طالبعلموں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلائیں تو معاشرے سے بے راہ روی ختم ہو سکتی ہے۔معاشرے کی ترقی کا پہیہ آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ہم دوسری قوموں کا مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ ان سے بہت آگے جا سکتے ہیں جناح اسلامیہ کالج کے پرنسپل محمد یونس مغل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی خدمات کو بہت سراہا ان کے کام کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمارے تمام اساتذہ کرام سارا سال ریگولر رہتے ہیں اور طلبہ کو ایک مشن ایک نظریہ اور اپنی اولین ترجیح سمجھ کر پڑھا رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے ہمارا رزلٹ بہت ہی اچھا آ رہا ہے۔پروگرام کے آخر میں اساتذہ کرم کو ان کی شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد اور شیلڈز پیش کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...