ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کا جینا محال کر دیا،ملک اقبال

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کا جینا محال کر دیا،ملک اقبال

  



لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار پی پی 137 ملک اقبال نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ، نواز شریف نے خود ڈکٹیٹر کی گود میں پرورش پائی اور جمہوری نظام کے خلاف سازشیں کر تے رہے،ووٹوں کی خریدوفروخت کے ماہر استاد تھے آج کس منہ سے ووٹ کی عزت کی بات کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، ملک اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت اوچھی حرکتوں سے باز رہے پی ٹی آئی کا حتمی اعلان ہے کہ جلسہ ہر حال میں مینار پاکستا ن پر ہی ہو گا ،29اپریل جلسے کے انتظامات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی تو پھرپنجاب حکومت اور انتظامہ ذمہ دار ہو گی ،پارٹی کارکنا ن اور لاہور کے عوام پرجوش ہیں انشاء اللہ جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

ملک اقبال

مزید : میٹروپولیٹن 4