فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،21 پوائنٹس سربمہر،متعدد کو جرمانے

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،21 پوائنٹس سربمہر،متعدد کو جرمانے

  



ملتان (سٹی رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کی سر براہی میں ملتان اور گردونواح میں چیکنگ کر تے ہو ئے مضرِصحت اجزاء ،کیمیکل ڈرمزکے استعمال،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات،سٹوریج کے ناقص انتظامات،گندے اور بد بودار ماحول کی وجہ سے 14فوڈ(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

پوائنٹس کوسیل کر دیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران کچن ایریا میں واش روم کی موجودگی،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،پروڈکشن ایریا میں چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی ،نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال اورصفائی کے ناقص انتطامات پر 7فوڈ پوائنٹس کو سر بمہرکر دیا۔علاوہ ازیں ملتان اور گردونواح میں متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزی پر84,500کے جرمانے کیے ۔ڈیرہ غازی خان میں کارروائیوں کے دوران متعدد فود پوائنٹس کو غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر171,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈویژن بھرمیں کارروائیوں میں بر آمد شدہ 205کلو زہریلی ٹافیاں، 65لِٹرکاربونیٹڈڈرنکس20کلوکلرڈ سلانٹی،20کلو مضرِ صحت سیرپ اور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں۔ مزید برآں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس،چکن سیل سنٹرز،بیکرز،ریسٹورنٹس،ہوٹلز،پروڈکشن یو نٹس اور کریانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے۔اے ڈی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔وارننگ نوٹسز موصول کر نے والے فوڈ پوائنٹس سات روز میں اصلاحات مکمل کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...